کراچی : کمرہ عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزمہ ‘پنکی’ نے پولیس پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا میرا کوئی قصور نہیں، مجھے مارتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کو سخت سیکیورٹی میں کمرہ عدالت پہنچایا گیا تو وہاں شدید ہنگامہ آرائی اور ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے۔
سماعت کے موقع پر ملزمہ نے عدالت کے اندر ہی چیخ و پکار شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی پر اتر آئی۔
Anmol Pinky- Latest News and Updates انمول پنکی
کمرہ عدالت میں میڈیا اور جج کے سامنے روتے اور چیختے ہوئے ملزمہ انمول عرف پنکی نے پولیس پر تشدد کا سنگین الزام عائد کیا۔
ملزمہ کا کہنا تھا، "میرا کوئی قصور نہیں ہے، مجھے بے گناہ پھنسایا گیا ہے اور پولیس مجھےمارتی ہے اور مجھ پر تشدد کرتی ہے۔”
ملزمہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے اور منشیات فروشی کے نام پر اس کے پورے خاندان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


