کراچی : کوکین ڈیلر انمول پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
پولیس آج عدالت میں کیس کی پیشرفت رپورٹ جمع کرائے گی، اس کے علاوہ ملزمہ کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے تاکہ تفتیش کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ملزمہ کو قتل ، درخشاں تھانےمیں منشیات اورگارڈن تھانےمیں منشیات، اسلحہ کے 4مقدمات پیش کیاجائے گا جبکہ پولیس کی جانب سے پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب ملزمہ کی جانب سے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا ہے اور وکیل صفائی نے بغدادی اور درخشاں تھانے کے مقدمات میں نمائندگی کا اختیار حاصل کر لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ "میری موکلہ کی طبیعت ناساز ہے اور گزشتہ رات ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی، ہم عدالت سے استدعا کریں گے کہ انمول پنکی کو مزید پولیس ریمانڈ پر دینے کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔”
عدالت کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع یا جیل بھیجنے سے متعلق فیصلہ آج سماعت کے بعد متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


