بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، انمول پنکی کا عدالت میں بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بین الصوبائی منشیات فروشی کے نیٹ ورک کی اہم ملزمہ انمول پنکی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروشی کے نیٹ ورک کی اہم ملزمہ انمول عرف پنکی کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پیشی کے موقع پر ملزمہ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور روتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات کے سنگین الزامات عائد کیے۔

سماعت کے آغاز پر ملزمہ انمول عرف پنکی ملزمہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا مجھے مارا گیا ، مجھ پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

ملزمہ کی جانب سے وکیل میر ہدایت اورظفراللہ جدون عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے کہا کہ مجھے انمول سے بات کرنے دی جائے، انصاف ہرشہری کا بنیادی حق ہے، ملزمہ قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

دورانِ سماعت ملزمہ نے عدالت کے سامنے اپنے بیان میں سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی، 6 آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لیکر آئے اور 15 دن بعد مجھے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

ملزمہ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا مجھے زور زبردستی سے لوگوں کے نام کہلوائے جارہے ہیں، مجھ سے کہا جارہا ہے کہ جو ہم نام بتارہے ہیں ان سب کا نام لو۔

عدالت نے مداخلت کرتے ہوئے ملزمہ سے مکالمہ کیا اور کہا کہ: "خاتون، ابھی عدالت میں آپ کا اقبالی بیان ریکارڈ نہیں ہو رہا، آپ پرسکون رہیں۔

+ posts

تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں