ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انمول عرف پنکی کیخلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (14 مئی 2026): کراچی سے گرفتار منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا جس کے بعد تعداد 3 ہوگئی۔

لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف تیسرا مقدمہ 2019 میں تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا، تعلیمی اداروں کے باہر سے سلیم نامی منشیات فروش کو پکڑا گیا جس کے قبضے سے 1700 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیم انمول عرف پنکی کیلیے منشیات فروشی کرتا تھا، ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی ملزمہ نے دے رکھی تھی، تفتیشی ٹیم نے تیسرے مقدمے میں بھی ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کی پنجاب منتقلی کیلیے ٹیمیں تشکیل

انمول عرف پنکی کے خلاف کوٹ لکھپت اور اقبال ٹاؤن میں بھی مقدمات درج ہیں۔

پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم نے تینوں مقدمات سے متعلق تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق لاہور میں انمو عرف پنکی کے خلاف مزید مقدمات سے متعلق ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں