کراچی (16 مئی 2026): پولیس کو منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ذیشان کے ہمراہ گرفتار دوسرا ملزم سہیل انمول عرف پنکی کا اکاؤنٹنٹ نکلا، سہیل ذیشان کا بھائی ہے جو ملزمہ کے اکاؤنٹس دیکھتا تھا۔
اسد رضا کے مطابق دونوں ملزمان کے 6 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئیں، منشیات کی خریداری کے عوض 84 لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد بھی حکام کو مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی کے بعد ’امبرین عرف گڈی‘ گرفتار
انہوں نے مزید بتایا کہ 84 لاکھ روپے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو ٹرانسفر کیے گئے، انمول عرف پنکی نے سمیر نامی شخص کے اکاؤنٹس بھی لین دین کیلیے استعمال کیے، ملزمہ کے زیرِ استعمال اب تک 8 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب، بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کیلیے پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کر لیا ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


