بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

انمول پنکی کو عدالت نے تین مقدمات میں بری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو عدالت نے تین مقدمات میں بری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے مقدمات کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں ہوئی۔

دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمات میں گرفتار شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، انمول پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات پر مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ کو تینوں مقدمات میں بری کردیا۔

انمول پنکی کے خلاف 22-21-2020 میں گزری تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں وہ مفرور تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے مئی کے مہینے میں منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں