اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

انمول پنکی اور اس کے ساتھیوں کے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوکین کوئین انمول پنکی اور اس کے ساتھیوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام ڈیجیٹل والٹس کو بھی بلاک کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والی منشیات فروش انمول پنکی کے کیس میں سنسنی خیز پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ایک اور باضابطہ خط لکھ دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے لکھے گئے خط کے میں کہا گیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی، اس کے مرکزی ہینڈلرز اور شہر بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے رائیڈرز کے تمام بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خط میں خصوصی طور پر تاکید کی گئی ہے کہ روایتی بینک اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ملزمان کے تمام ڈیجیٹل والٹس کو بھی بلاک کیا جائے۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان تمام اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کو منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی کالی کمائی کو چھپانے اور منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول پنکی محض منشیات فروشی ہی نہیں بلکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہے اور اس کے پورے نیٹ ورک کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں