ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انمول پنکی کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا، فوٹیج منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوکین میکر انمول عرف پنکی کی گارڈن سے گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انتہائی مطلوب پنکی کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انمول پنکی کو گارڈن کےعلاقے میں ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کو فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے دیکھا جاسکتا ہے، فلیٹ کا دروازہ کھولنے والی خاتون انمول عرف پنکی تھی، لیڈی کانسٹیبل نے اندر داخل ہوتے ہی موبائل فون لیا اور تلاشی لینا شروع کردی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے بیگ کی تلاشی کے دوران پستول نکلتا ہے، فوٹیج میں فلیٹ میں کوکین تیاری کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں، فلیٹ میں تیار شدہ اورآدھی تیار کوکین بڑی مقدارمیں دیکھی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پنکی کی گرفتاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون منشیات اسمگلر کو ایک ہفتے قبل وفاقی حساس ادارے نے نواب ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی کو وفاقی حساس ادارے نے ڈیوائس لوکیٹر کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے وقت ملزمہ انمول پنکی کے لاہور والے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی منشیات برآمد ہوئی تھی۔

انمول پنکی کیس : 2 لیڈی کانسٹیبلز بھی عہدے سے معطل

ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی، ملزمہ پنکی نے ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا اور اسی گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی۔

لاہور پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ انمول پنکی کا منشیات کی سپلائی کا پورا نیٹ ورک کراچی میں کام کرتا تھا۔ منشیات فروش گینگ میں پولیس اہلکار، خواتین اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں