پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کوکین ڈیلر پنکی کی گرفتاری سے متعلق بیرسٹر گوہر کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 مئی 2026): بیرسٹر گوہر علی خان نے کوکین ڈیلر انمول پنکی کی گرفتاری سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم کی بجائے ریفارمز کی ضرورت ہے تاکہ بہتر طریقے سے تفتیش ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ایک شخص کو ٹی وی پر ٹارگٹ کیا گیا، وہ نامناسب عمل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا، ہر شخص بے گناہ تصور کیا جاتا ہے اور کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ بانی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے، تاہم ملاقات نہ ہونا مایوس کن ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق اپنا مؤقف واضح کرے۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ آیا صوبوں سے اختیارات واپس لیے جا رہے ہیں اور کیا 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جا رہا ہے۔


شیما کرمانی کی تذلیل، انمول پنکی کی ‘شاہانہ’ پیشی! کراچی پولیس کے دہرے معیار پر سوالات


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان مزید آئینی ترامیم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق دو تہائی اکثریت کے بغیر صوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی، جب کہ حکومت کے پاس کسی بھی صوبے میں دو تہائی اکثریت موجود نہیں ہے۔

انھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر پیٹرولیم بتائیں کہ پوری دنیا کے برعکس پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں