کراچی سے گرفتار انمول پنکی کیس میں سٹی کورٹ نے 12 سے زائد مقدمات میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے، عدالت نے ملزمہ پنکی کو دیگر مقدمات میں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
عدالت نے ملزمہ کو بغدادی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمہ انمول پنکی کو 15 مقدمات میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
یہ پڑھیں: اے آر وائی نیوز نے انمول پنکی کے لاہور کے گھر کا کھوج لگالیا
علاوہ ازیں انمول پنکی سمیت متعدد افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں، ملزمہ پنکی کے دو سابق شوہر اور 2 بھائیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این آئی ایل میں نام کراچی پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے ہیں، کراچی پولیس نے ایف آئی اے کو نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کے لیے سفارش کی تھی۔
پی این آئی ایل میں نام کراچی میں درج مقدمات کی بنیاد پر شامل کیے گئے ہیں، ملزمان کے نام انمول عرف پنکی سے دوران تفتیش سامنے آئے تھے۔
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔


