پیر, جون 15, 2026
اشتہار

انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ہے جس کے مطابق کوکین کوئن انمول پنکی کے بڑے کسٹمرز سیکڑوں میں نکلے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پنکی کے بڑے کسٹمرز کے نام سامنے آئے ہیں، کوکین کوئین پنکی کے کسٹمرز میں 881 بڑی اور اہم شخصیات شامل ہیں جو اس سے رابطے میں تھے۔

یہ پڑھیں: انمول پنکی کی جانب سے نام لینے پر راجا پرویز اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا

پنکی کی رابطہ فہرست میں 881 نمبرز درج ہیں جن سب سے وہ رابطے میں تھی، پنکی کے بڑے کسٹمرز میں ملک بھر کے اہم شہروں کی نامور شخصیات شامل تھیں، نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاست دان، بیوروکریٹ بھی کسٹمرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

شوبز انڈسٹریز کی بیشتر شخصیات بھی پنکی سے منشیات خریدتی تھی جن خریداروں کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام اور اداروں نے ان کی لسٹ بھی فائنل کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں