ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پنکی کیس کی اہم تفصیلات پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (4 جون 2026): مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی سے متعلق کیس کی اہم تفصیلات سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پیش کر دی گئیں۔

صوبائی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام نے شرکا کو بریفنگ دی کہ انمول عرف پنکی منشیات کی رقم موبائل بینکنگ اور بینک اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کرتی تھی، منشیات کی پیکنگ اور پارسل لاہور میں تیار کی جاتی تھی، پھر لاہور سے منشیات کراچی پہنچائی جاتی تھی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک ملک بھر میں تھا جس میں 8 غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیل منتقلی کے بعد انمول پنکی کی تصاویر سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق نائیجیریا کے چند شہری مبینہ منشیات فروش خاتون کے کاروبار سے منسلک ہیں، افریقی منشیات فروش سے بھی ملزمہ کے رابطے رہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک فی الوقت بند ہے اور تمام منسلک افراد کو پکڑا گیا ہے، ملزمہ کو بڑے گھروں میں منشیات سے اموات کے بعد گرفتار کرنے کی بات غلط ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں