پیر, جون 15, 2026
اشتہار

انمول پنکی کیس، پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انمول پنکی ہائی پروفائل کیس کے پس منظر میں ساؤتھ پولیس نے فائیو اسٹار ہوٹل کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل میں آج ہونے والی ریو پارٹی کی اجازت سیکیورٹی خدشات پر منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو شبہ تھا کہ پارٹی میں شریک افراد کی جانب سے منشیات کا استعمال کیا جاسکتا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے پارٹی کی اجازت منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

یہ پڑھیں: انمول پنکی کے خلاف عدالت نے 12 سے زائد مقدمات میں فیصلہ سنا دیا

خط میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، اوور کراؤڈنگ یا سیکیورٹی غفلت سے امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متوقع بڑے مجمع اور دیگر رات تک سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی رسک ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں