ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

انمول پنکی کیس، ایس پی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوکین ڈیلر انمول پنکی کیس میں سندھ حکومت نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن فتح محمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس افسر شاہجہان کو ایس پی انویسٹی گیشن سٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ فتح محمد کا بطور سپرنٹنڈنٹ کمانڈو ٹریننگ سینٹر سکرنڈ فوری تبادلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے پولیس تفتیشی ٹیم کی جانب سے چالان عدالت میں جمع نہ کروانے کی خبر دی تھی جبکہ عدالت نے بھی پنکی کیس میں چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عدالت میں دو مقدموں کا چالان پیش نہ کرسکے تھے۔

یہ پڑھیں: انمول پنکی کے خلاف جاری منشیات کیس میں نیا موڑ

واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی تھی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان طلب کیا تھا۔

پراسیکویشن نے کہا تھا کہ بغیر کسی جواز کے ایف آئی آر کے اندراج میں تقریباً تیس دن کی تاخیر کی گئی، چالان جمع کرانے میں بھی بارہ دن کی تاخیر کی گئی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں