ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کوکین ڈیلر انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں آج پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 مئی 2026): کوکین ڈیلر انمول پنکی کی سٹی کورٹ میں آج پیشی ہے، ملزمہ کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کراچی پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی، جب کہ انمول پنکی کے وکیل کی جانب سے اسے جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی، وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ عدالت سے درخواست کریں گے کہ پنکی کو طبی بنیادوں پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

کوکین ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کو 4 مقدمات میں پیش کیا جائے گا، ملزمہ کو بغدادی تھانے میں قتل، درخشاں تھانے میں منشیات کے مقدمات میں، جب کہ گارڈن تھانے میں منشیات اور اسلحے کے مقدمات میں پیش کیا جائے گا، پولیس کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے اور کیس میں پیش رفت رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نیٹ ورک کا پنجاب سے تعلق


پریس بریفنگ کے دوران کراچی پولیس چیف آزاد خان نے بتایا کہ کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، نیٹ ورک کراچی تک محدود نہیں، لاہور میں افریقی باشندے بھی گینگ کا حصہ ہیں، پنجاب کی 20 خواتین نیٹ ورک میں شامل ہیں، کراچی میں کام کرتے 9 میں سے 8 رائڈر پنجاب سے آتے اور کام کر کے چلے جاتے تھے۔

پنکی نے 2018 میں کراچی میں منشیات سپلائی شروع کی، یہاں ریڈار میں آئی تو واپس لاہور چلی گئی، اب پنکی وہیں سے سارا نیٹ ورک چلا رہی تھی، پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا، اس کے موبائل فون سے آ ٹھ سو انہتر نمبر ملے جن میں سے چھ سو انتالیس کی لوکیشن ٹریس ہو گئی ہے، صرف 132 نمبر کراچی کے ہیں۔

تفتیش میں پنکی نیٹ ورک سے جڑے 300 نام سامنے آئے ہیں، چار نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے بھیجے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا پنکی کی فنانشل ٹرانزیکشن بھی پکڑ لی ہے۔ ایک اکاؤنٹ کی 500 صفحات کی ٹرانزیکشن ہے۔ پنکی پر ایک قتل کا مقدمہ بھی درج ہے، ایک منشیات کے عادی کی موت ہوئی جس سے پنکی کا نمبر ملا ہے۔

+ posts

تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں