پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پنکی کے گاہکوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 مئی 2026): منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے گاہکوں کے حوالے سے اعلیٰ پولیس افسران نے اہم فیصلہ کر لیا۔

انمول عرف پنکی کیس میں اعلیٰ پولیس افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے انمول عرف پنکی کیس کی پیشرفت سے کمیٹی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی اسد رضا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی عرفان بلوچ، عامر فاروقی، شیراز نذیر اور ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی کے خلاف عدالت نے 12 سے زائد مقدمات میں فیصلہ سنا دیا

اجلاس میں ایف آئی اے، اے این ایف سمیت متعلقہ اداروں کو بھی لیٹرز لکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ملزمہ کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں رقوم کی منتقلی، ڈیلرز اور نیٹ ورک کے سراغ کیلیے ٹیکنیکل وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں انمول عرف پنکی سے منشیات خرید کر استعمال کرنے والے گاہکوں کو مقدمات میں گواہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رضاکارانہ طور پر ملزمہ کے خلاف بیان دینے والے افراد کو گواہ کے طور پر تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں