پیر, جون 8, 2026
اشتہار

انمول عرف پنکی کے ڈرگ ٹیسٹ کیلیے اب تک سیمپل نہیں لیے گئے، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 مئی 2026): مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے ڈرگ ٹیسٹ کیلیے اب تک سیمپل نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ انمول عرف پنکی کا اب تک ڈرگ ٹیسٹ نہیں کروایا گیا، ملزمہ کا آج میڈیکل معائنہ کروایا گیا لیکن ڈرگ ٹیسٹ کیلیے سیمپل نہیں لینے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکین ڈیلر انمول پنکی نے بیمار ہونے کا دعویٰ کر دیا

واضح رہے کہ ڈرگ ٹیسٹ کیلیے بلڈ، یورین اور بالوں کے سیمپل لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں منشیات کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں، ٹیسٹ نہ ہونے سے ملزمہ کے منشیات کے استعمال پر کچھ نہیں کہا جا سکے گا۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ انمو عرف پنکی نے آج طبی معائنے کے دوران اپنے مختلف طبی مسائل کا ذکر کیا، ملزمہ کو آنکھوں، معدے اور گردے کے مسائل کا سامنا ہے، وہ گزشتہ کئی برسوں سے ان امراض کی دوائیں کھا رہی ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں