ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

انمول پنکی کے خلاف جاری منشیات کیس میں نیا موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈرگ کوئین انمول پنکی نے اپنے خلاف موجود تمام وائس میسجز اور کال ریکارڈنگز کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا یہ میری آواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سٹی کورٹ میں نامور ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور دیگر سنگین مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دورانِ تفتیش کیس میں اس وقت سنسنی خیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ملزمہ نے پولیس کے پاس موجود ڈیجیٹل شواہد سے واضح طور پر انکار کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کے دوران جب ملزمہ کو اس کی مبینہ وائس ریکارڈنگز، کال ریکارڈز اور وائس میسجز سنوائے گئے تو اس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ یہ اس کی آواز ہے۔

ملزمہ کا کہنا ہے کہ ان وائس میسجز اور کالز میں موجود آواز اس کی نہیں ہے اور اسے جھوٹا پھنسایا جا رہا ہے۔

ملزمہ کے اس انکار پر پولیس نے سخت قانونی راستہ اپناتے ہوئے عدالت میں ایک باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزمہ کی وائس ریکارڈنگ، کال ڈیٹا اور دیگر تمام ڈیجیٹل شواہد کو سائنسی تجزیے اور فرانزک کے لیے پنجاب لیبارٹری بھیجنے کا حکم جاری کرے۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ پنجاب کی جدید فرانزک لیبارٹری سے وائس میچنگ رپورٹ آنے کے بعد یہ سائنسی طور پر تصدیق ہو جائے گی کہ یہ آواز ملزمہ انمول عرف پنکی ہی کی ہے، جس سے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمہ کو سخت سزا دلوانے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں