بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

انمول پنکی کیس سے متعلق گردش کرنے والی فہرست جعلی یا اصلی؟ پولیس کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (21 مئی 2026): ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کیس سے متعلق گردش کرنے والی فہرست جعلی قرار دے دی گئی ہے۔

سندھ پولیس نے انمول پنکی کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست کو جعلی قرار دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات من گھڑت ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی فہرستیں جعلی اور بے بنیاد ہیں، جب کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر تفتیشی عمل اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سندھ پولیس نے خبردار کیا کہ کردار کشی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف


واضح رہے کہ کوکین کوئین پنکی کے بڑے کسٹمرز سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنکی کے رابطوں میں سیکڑوں افراد شامل تھے، جن میں 881 اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

ملک کے بڑے شہروں کی نامور شخصیات فہرست میں شامل ہیں، نجی کمپنیوں کے مالکان، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاست دان، بیوروکریٹس بھی پنکی کے گاہک نکل آئے ہیں، شوبز انڈسٹری کی بیش تر شخصیات بھی پنکی سے منشیات خریدتی تھیں۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 881 اہم افراد پنکی سے رابطے میں تھے، جب کہ اس کی رابطہ فہرست میں 881 نمبرز درج تھے، پنکی سب سے مسلسل رابطے میں تھی تحقیقاتی اداروں نے خریداروں کے نام نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کر لیے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں