کراچی : کوکین ڈیلر انمول پنکی منشیات کا اثر کم کرنے کے لیے کسٹمرز کو کیا مشورے دیتی تھی؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق کوکین ڈیلر انمول پنکی کے حوالے سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، کسٹمرز کے ساتھ پیغامات میں پنکی منشیات کا اثر کم کرنے کے لیے زیادہ دیر تک پانی پینے کا مشورہ دیتی ہے۔
کوکین ڈیلر کا کہنا ہے کہ یہ اسٹف بہت تیز ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی مکسنگ نہیں کی گئی، یہ مال بہت تیز ہوتا ہے، پاکستان میں لوگ ملاوٹ کر کے اسے لائٹ کر دیتے ہیں۔
انمول پنکی نے مزید کہا کہ آپ بیئر کے ساتھ کوکین استعمال کر رہے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے، کوکین کے ساتھ وہسکی پی سکتے ہیں لیکن بیئر پینے کی غلطی کبھی نہ کرنا، پارٹیز میں لوگ بیئر بھی پی رہے ہوتے ہیں اور گولیاں بھی کھا رہے ہوتے ہیں۔
پیغامات میں اس کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو اس خطرناک مکسنگ کابالکل بھی علم نہیں ہوتا، غلط مکسنگ کی وجہ سے بعض دفعہ لوگ مرتے مرتے بچتےہیں اور بہت سے لوگ برداشت کر جاتے ہیں لیکن یہ عمل انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
کوکین ڈیلر نے بتایا کہ ایسی مکسنگ سے میرے ساتھ دو مرتبہ ہوا اور میرا سانس بند ہوگیا تھا۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


