بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

انمول پنکی کی گرفتاری پر پولیس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ میڈیا کو انمول پنکی کے ایشو کو اتنا نمایاں نہیں کرنا چاہیے تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر پولیس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر پولییس افسران معطل کرچکے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کا ایشو ہے میڈیا کو اس معاملے کو اتنا نمایاں نہیں کرنا چاہیے تھا۔

’ابھی کوئی ایسا مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو ہم کو مار سکے‘ انمول پنکی کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 28ویں ترمیم پر شاید کوئی بات نہیں کی گئی ہے، ایسی کوئی ترمیم آئی تو پیپلزپارتی کا اپنا ایک طریقہ کار ہے۔

اس سے قبل کوکین ڈیلنگ میں گرفتار انمول عرف پنکی کی سوشل میڈیا پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرِعام چیلنج کرنے کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ سوشل میڈیا پر خود کو بااثر دکھانے کے لیے مسلسل ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی۔ تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو میں ملزمہ انتہائی پر اعتماد اور نڈر دکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘ابھی کوئی ایسا مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو ہم کو مار سکے’۔

ملزمہ نے ویڈیو میں مزید اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے کہا کہ "دیکھو دیکھو ہماری آنکھوں میں دیکھو، کیا کوئی خوف نظر آتا ہے؟”۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں