ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

وفاقی سول حساس ادارے کی نشان دہی پر پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 مئی 2026): وفاقی سول حساس ادارے کی نشان دہی پر گارڈن پولیس نے چھاپا مار کر پاکستان کی سب سے بڑی خاتون کوکین میکر انمول عرف پنکی کو پکڑ لیا، اپنا پروڈکشن یونٹ چلانے والی ملزمہ سے کروڑوں مالیت کی کوکین اور دیگر کیمیکلز برآمد ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گارڈن پولیس نے یہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا، جس میں پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول پنکی پکڑی گئی، انمول پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھی۔


پولیس حکام کے مطابق انمول پنکی خود کوکین بنا کر عام کوکین سے مہنگی فروخت کرتی تھی، گرفتارملزمہ کوکین کے علاوہ اعلی کوالٹی کی ریڈ وائن بھی بناتی ہے، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سپلائی دیتی تھی۔


حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پنکی مڈل پاس ہے، انتہائی مطلوب ترین خاتون کو چلتی پھرتی لیب کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جو مکمل طور پر کوکین کا پروڈکشن یونٹ چلاتی ہے، انمول کے قبضے سے 1 کلو ہاف ریڈی کوکین برآمد ہوئی، 15 سے زائد کوکین کے انڈے گولڈن کیپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

بیش قیمت ہینڈ میڈ ریڈ وائن کی کئی بوتلیں بھی پکڑی گئی ہیں، ملزمہ سے کیٹامائن، ایفیڈرین، میتھ اور لیٹوکین بھی برآمد ہوئے، ملزمہ کے قبضے سے ایک پستول اور کئی راؤنڈز بھی ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی 300 گرام کوکین سے 1 کلو کوکین تیار کرتی ہے، ایک کوکین کے انڈے کی قیمت 8 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ہے، عام کوکین 8 سے 10 ہزار روپے گرام مل جاتا ہے، انمول وائٹ کوک 25 ہزار گولڈن کوک 40 ہزار میں فروخت کرتی ہے۔


حکام کے مطابق اپنی لیبارٹری میں کوکین تیار کرنے کے بعد انمول پنکی پہلے خود تجربہ کرتی ہے، دوران تفتیش اس نے اہم ترین انکشافات کیے ہیں، صرف کراچی میں پنکی کے 800 سے زائد کسٹمرز موجود ہیں، وہ پولیس سمیت دیگر اداروں کے ملازمین سے بھی رابطے میں تھی۔


گرفتار ملزمہ نے کراچی میں سپلائی کے لیے 4 رائڈرز رکھے ہوئے ہیں، ہر رائڈر کو ماہانہ تنخواہ اور کرایہ پر گھر بھی پنکی نے دلوایا، اور ہزاروں گاہکوں سے انمول پنکی خود رابطے میں رہتی ہے، خاتون منشیات سپلائر کو سڑک پر پیسے بانٹنے کی بھی عادت ہے، کبھی ایک دن میں بھی چالیس پچاس لاکھ روپے بانٹ دیتی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں