پیر, جون 15, 2026
اشتہار

چیف جسٹس پاکستان کو انمول پنکی کے حوالے سے اہم خط ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 مئی 2026): ڈرگ کوئین انمول پنکی کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کرنے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھجوا دیا دیا گیا۔

سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے حوالے سے 2018 میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا، جو ابھی تک زیر سماعت ہے، انمول پنکی کے کیس میں اس حوالے سے اہم شواہد مل سکتے ہیں۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان انمول پنکی کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کرنے کا حکم دیں۔ انمول عرف پنکی کو با اثر مافیا راستے سے ہٹا سکتے ہیں اس لیے اسے فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔


انمول پنکی کتنی مرتبہ پاکستان سے باہر گئی؟ ملزمہ اور اسکے شوہرکی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی


عبداللہ ملک نے خط میں چیف جسٹس سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ تمام آئی جیز سے منشیات کے حوالے سے رپورٹس مانگی جائیں۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں