کراچی سے گرفتار ہونے والی کوکین ڈیلر انمول پنکی کی پولیس افسر سے شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والی کوکین ڈیلر انمول پنکی نے لاہور میں ڈی ایس پی سے دوسری شادی کی اور اس کے پیسوں سے پولیس افسر نے دو بنگلے خریدے۔
ملزمہ نے بتایا کہ ایک ادارے کا اہلکار احسان نے میرے بھائی کو اٹھایا اور مجھ پر پریشر ڈالا تو پہلے پچاس لاکھ دیے اس کے بعد وہ ہر مہینے کبھی تیس لاکھ اور پچیس لاکھ لے جاتا تھا۔
اس سے قبل لاہور میں ایک بار پولیس افسر نے پکڑا تھا اور اسی ڈی ایس پی انمول سے شادی کرلی اور اسی کے پیسوں سے شوہر نے دو بنگلے بھی خریدے۔
انمول پنکی کا پہلا شوہر ملائیشیا میں رہتا ہے اور اس نے ہی اس کو کوکین بنانا سکھائی تھی جس کے بعد وہ کہیں آگے نکل گئی اور وہ خود پروڈکشن کرتی تھی باقاعدہ لیب بنایا ہوا تھا، ہر کسٹمر اس سے رابطے میں تھا اور ملزمہ آن لائن منشیات دیے گئے پتے پر پہنچاتی تھی۔
یہ پڑھیں: ’پورے کراچی میں اندھیر ڈالا ہوا ہے روک سکوتو روک لو، انمول پنکی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
گزشتہ رات کو انمول پنکی کو ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا اور آج عدالت میں بغیر ہتھکڑی کے شاہانہ انداز میں پیش کیا گیا تھا جب افسران سے پوچھا گیا کہ بغیر ہتھکڑی کیوں پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خاتون ہو یا کوئی بھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں جس میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ لگائی گئی ہے دوسری ایف آئی آر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کی درج ہوئی ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


