پیر, جون 15, 2026
اشتہار

انمول عرف پنکی کیسز، پولیس نے نادرا کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 مئی 2026): پولیس نے مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے خلاف کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں نادرا کو خط لکھ دیا۔

پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف جعلی شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمہ کا اصلی شناختی کارڈ بلاک ہے، نادرا سے مشاورت کے بعد مبینہ منشیات فروش کے خلاف مزید مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ انمول عرف پنکی نے نام تبدیل کر کے ماضی میں دوسرا شناختی کارڈ بنانے کی کوشش کی تھی، ملزمہ نے سائرہ کے نام سے شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اے آر وائی نیوز نے مختلف کیسز میں زیر تفتیش انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں حاصل کی تھیں جس کے بعد تفتیشی اداروں نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملزمہ انمول پنکی کے اہم کارندے سمیر سے دوبارہ تفتیش کی تیاری مکمل

تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ مبینہ منشیات فروش خاتون نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے اپنا پاسپورٹ حاصل کیا تھا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہو چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ملزمہ نے اپنا قومی شناختی کارڈ بھی کراچی ہی سے 6 دسمبر 2016 کو بنوایا تھا جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشنِ اقبال کا پتہ درج ہے۔

تفتیش میں یہ سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا تھا کہ انمول عرف پنکی نے اپنا نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش بھی کی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے اہل خانہ کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا تاکہ معاملے کی مکمل کڑیاں جوڑی جا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں