پاکستان کی سب سے بڑی منشیات فروش کوکین ڈیلر انمول پنکی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر نذیر شاہ نے کوکین ڈیلر کی گرفتاری، مقدمات، نیٹ ورک کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک کوکین کوئین پر 12 مقدمات درج ہوچکے ہیں جس میں ایک قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
ماضی میں ملزمہ کو کئی بار حراست میں لیا گیا لیکن مقدمات میں باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ انمول عرف پنکی مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کی تیاری میں مصروف تھی اور گزشتہ 3 ماہ سے اس پر کام جاری تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت وہ مبینہ طور پر نئی منشیات کا فارمولا مکمل کر چکی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا ملزمہ اپنی تیار کردہ مخصوص منشیات اور شراب استعمال کرتی تھی اور صرف اپنی ہی تیار کردہ برانڈ کو ترجیح دیتی تھی جبکہ اپنے ہاتھ کے تیار کردہ منشیات اور شراب کی شوقین ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


