پیر, جون 8, 2026
اشتہار

انمول پنکی نیٹ ورک کے رائیڈرز، کیریئرز اور ہینڈلرز کی تفصیلات سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول پنکی نیٹ ورک کے رائیڈرز، کیریئرز اور ہینڈلرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحقیقاتی حکام نے انمول پنکی کوکین نیٹ ورک کے تین ہینڈلرز اور 22 کیریئرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، کراچی میں ملزمہ کے بھائی شوکت کے ذریعے کوکین نیت ورک چلایا جاتا تھا۔

پنکی کوکین نیٹ ورک کے مرکزی ہینڈلرز کی شناخت حمزہ، عداس اور عاقب کے نام سے ہوئی ہے، کراچی میں سرگرم کوکین نیٹ ورک کے 8 رائیڈرز کا تعلق لاہور، فیصل آباد اور وہاڑی سے ہے۔

کراچی میں نیٹ ورک کے لیے صبا اور انعم عرف اینا نامی خواتین بطور کیریئر کام کررہی تھیں، ہینڈلر حمزہ کو 70 ہزار روپے ماہانہ پر کوکین نیٹ ورک میں کام کررہا تھا۔

یہ پڑھیں: پنکی کے موبائل فون سے 869 نمبرز برآمد، کون کون شامل ہے؟

اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے گاہکوں کی لسٹ ہمارے پاس آ چکی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مدد سے منشیات فروش انمول عرف پنکی گرفتار ہوئی، معاملے کی تحقیقات ہو جانے دیں حقائق سے ایوان کو آگاہ کروں گا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات ہمارے بچوں اور ہمارے گھروں میں منشیات آگئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صوبے سے منشیات کا خاتمہ ہو، کم از کم یہ کہے دیں کہ دیر آئے درست آئے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انمول عرف پنکی کا گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی کام کر رہا تھا، ملزمہ کے گاہکوں کی لسٹ ہمارے پاس آ چکی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں