اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

’ابھی کوئی ایسا مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو ہم کو مار سکے‘ انمول پنکی کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(14 مئی 2026): کوکین ڈیلنگ میں گرفتار انمول عرف پنکی کی سوشل میڈیا پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سرِعام چیلنج کرنے کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ سوشل میڈیا پر خود کو بااثر دکھانے کے لیے مسلسل ویڈیوز پوسٹ کرتی تھی۔ تازہ ترین ٹک ٹاک ویڈیو میں ملزمہ انتہائی پر اعتماد اور نڈر دکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘ابھی کوئی ایسا مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو ہم کو مار سکے’۔

ملزمہ نے ویڈیو میں مزید اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے کہا کہ "دیکھو دیکھو ہماری آنکھوں میں دیکھو، کیا کوئی خوف نظر آتا ہے؟”۔

کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کا مقصد نوجوان نسل کو متاثر کرنا اور قانون کا مذاق اڑانا تھا۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کا پورا نیٹ ورک اس وقت پولیس کی نشانے پر ہے اور اس کے قریبی سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد اس کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ان ویڈیوز کو بھی تحقیقاتی ریکارڈ کا حصہ بنا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں