ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرگ کوئن انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے گارڈن پولیس کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے جن میں ایس ایچ او حنیف سیال، ایس آئی یو ظفر اقبال اور آئی او سعید احمد شامل ہیں۔

گارڈن پولیس کے معطل افسران کے خلاف انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کریں گے۔

واضح رہے کہ معطل پولیس افسران نے عدالت میں پیشی کے دوران ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا اور پروٹوکول دیتے ہوئے عدالت کا راستہ بتا رہے تھے۔

یہ پڑھیں: ’انمول پنکی کی پولیس افسر سے شادی‘

واضح رہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں جس میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ لگائی گئی ہے دوسری ایف آئی آر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کی درج ہوئی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں