ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے کا معاملہ، معطل پولیس افسران کو طلب کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 مئی 2026): مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پروٹوکول دینے کے معاملے پر معطل پولیس افسران کو طلب کر لیا گیا۔

سربراہ انکوائری کمیٹی ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے معطل پولیس افسران ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال، ایس آئی او گارڈن سعید اور آئی او کو کل طلب کر لیا۔

تینوں پولیس افسران پر مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو پروٹوکول میں عدالت پیش کرنے کا الزام ہے، ڈی آئی جی ویسٹ نے تینوں کو کل اپنے دفتر میں طلب کیا ہے۔

ملزم کیخلاف 4 مقدمات کی سماعت کا احوال

مبینہ کوکین ڈیل رانمول عرف پنکی کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں ہوئی۔ ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسران سے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل بھیج دیا تو ریمانڈ کیوں چاہیے؟

تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ مجسٹریٹ صاحب نے درخواست سنے بغیر انمول عرف پنکی کو جیل بھیج دیا، ملزمہ کے خلاف منشیات، اقدام قتل اور اسلحہ کے مقدمات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوکین ڈیلر انمول پنکی آگے کیا کرنے والی تھی؟ بڑا انکشاف

انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمہ سے تفتیش کر کے گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کرنا ہے، ملزمہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، انمو عرف پنکی کا سی آر او کروانا ہے اور تفتیش کرنی ہے لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں جیل بھیجنے کی وجہ تحریر نہیں کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملزمہ کے خلاف ریمانڈ پیپر میں شواہد پیش کیے تھے؟

جج کے استفسار پر تفتیشی افسران نے جواب نہیں دیا۔

بعدازاں عدالت نے نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے 15 مئی تک ملزمہ کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں