لاہور (14 مئی 2026): کراچی سے گرفتار منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو پنجاب منتقل کرنے کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
لاہور میں درج مقدمات کیلیے منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیلیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کو آڈٹ کا ٹاسک سونپ دیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں انمول عرف پنکی کے دونوں بھائیوں ناصر اور ریاض کے خلاف مقدمات درج ہوئے، ان کے خلاف پہلا مقدمہ 2020 میں تھانہ اقبال ٹاؤن جبکہ دوسرا 2022 میں تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنکی کے نیٹ ورک سے لیکر درج مقدمے تک تمام تفصیلات طلب کر لیں
سید ذیشان رضا کے مطابق دونوں مقدمات میں انمول عرف پنکی نامزد ملزمہ ہے، مقدمات کے چالان مرتب کر کے عدالت بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ مقدمات کا ٹرائل نامزد ملزمہ کے دونوں بھائیوں کی حد تک ہو چکا ہے، دونوں مقدمات میں نامزد ملزمہ کی گرفتاری باقی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیلیے متعلقہ عدالت سے اجازت طلب کی جا رہی ہے جبکہ ملزمہ کی پنجاب منتقلی کیلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


