پیر, جون 8, 2026
اشتہار

انمول پنکی کی ماڈلنگ سے کوکین کوئن بننے تک کی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

انمول پنکی کی ماڈلنگ سے کوکین کوئن بننے تک کی کہانی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

کوکین کوئن انمول عرف پنکی نے 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے کا خواب تھا لیکن پھر شروع ہوا ایک ایسا سفر نے جس پاکستان کے اسے خطرناک ترین ڈرک نیٹ ورک میں شامل کردیا۔

ذرائع کے مطابق انمول پنکی نے کم عمری میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا جہاں سے اسے ہائی پروفائل پارٹیوں تک رسائی ملی، انہی پارٹیوں میں اس کی ملاقات ایسے وکیل سے ہوئی جو مبینہ طور پر انٹرنیشنل نیٹ ورک سے جڑا ہوا تھا، شادی ہوئی اور پھر کوکین کے کاروبار میں انٹری۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کرلی لیکن اس دوران اس نے اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر الگ نیٹ ورک کھڑا کردیا، اس نے انٹرنیٹ سے ’کوک‘ بنانا سیکھا ابتدا میں ناکامی اور بھاری نقصان کے بعد وہ اس کام کی ماہر ہوگئی۔

پنکی نے مبینہ طور پر اپنا کوکین کا برانڈ متعارف کروایا جو پارٹی سرکلز میں تیزی سے مشہور ہونے لگا، لاہور سے کراچی تک خفیہ چین قائم کی گئی، جہاں خواتین کے ذریعے ٹرین، بسوں میں کوکین کراچی بھیجی جاتی اور آن لائن بائیک رائیڈرز مال مختلف ڈیلرز تک پہنچاتے تھے۔

یہ پڑھیں: ’ابھی کوئی ایسا مائی کا لال پیدا نہیں ہوا جو ہم کو مار سکے‘ انمول پنکی کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پورے نیٹ ورک میں کوئی ایک شخص دوسرے کو نہیں جانتا تھا کہ پکڑے جانے کا خطرہ کم رہے، ادائیگیاں بیک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی تھیں جبکہ پوش پارٹیوں میں مبینہ سپلائی بھائی کی گرل فرینڈ کے ذریعے ہوتی تھی۔

پنکی کو پانچ سال قبل پنکی کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا مگر کروڑوں روپے رشوت لے کر چھوڑنے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، اس کاروبار سے ملزمہ نے ماہانہ کروڑوں روپے کمائے اور گلگت میں ہوٹل بھی بنایا۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب حقیقت ہے یا جرائم کی دنیا کے گرد گھومتی ایک پراسرار کہانی، سچ کیا ہے، کون کون اس نیٹ ورک میں شامل تھا، آخر اتنے سال تک یہ نیٹ ورک کیسے چلتا رہا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں