ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

’انمول پنکی 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے نکلی کوکین ڈیلر بن گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی کوکین ڈیلر انمول پنکی نے منشیات نیٹ ورک کیسے بنایا مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انمول پنکی 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے کے لیے نکلی اور پارٹیوں میں جانا شروع کیا ہے، انمول عرف پنکی کی وکیل سے شادی ہوئی جو عالمی کوکین گینگ میں کام کرتا تھا، شادی کے بعد ملزمہ نے کوکین کا کام شوہر کے ساتھ شروع کیا ہے۔

وکیل شوہر سے طلاق کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کی، تین بھائیوں کی مدد سے کوکین یکا نیٹ ورک قائم اور ڈیلر بن گئی، انمول نے کوک بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھا بعد میں اپنا برانڈ بھی بنا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو پانچ سال قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا اور مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے رشوت لے کر چھوڑا، پنکی لاہور سے دو خواتین کے ذریعے ٹرین سے کوکین کے پانچ پیکٹ کراچی بھیجتی تھی۔

یہ پڑھیں: انمول پنکی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

اسٹیشن سے بائیک رائیڈرز منشیات کے الگ الگ پیکٹ لے کر ڈیلرز تک پہنچاتے تھے، ڈیلرز کی مدد سے کوکین شہریوں کو بھیجی جاتی، پیسے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر ہوتے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں کوئی ایک دوسرے سے نہیں ملتا تھا۔

ملزمہ انمول پنکی نے گلگت میں ایک ہوٹل بھی بنا رکھا ہے، گروپ میں اس کے بھائی ناصر کی گرل فرینڈ بھی شامل ہے، بھائی کی گرل فرینڈ کی مدد سے کراچی کی پارٹیوں میں کوکین سپلائی کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول کے دو بھائیوں کو ماضی میں کراچی پولیس گرفتار کرچکی ہے، ملزمہ کوکین سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتی تھی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں