ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

انمول پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں‌ پیش کرنے پر ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے گرفتار ہونے والی کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنے کا ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوکین ڈیلر انمول پنکی کی دوپہر 12 سے ایک بجے بغیر ہتھکڑی پیشی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انمول پنکی کو عدالت میں پیش کرنے کے معاملے پر اعلیٰ افسران لاعلم تھے۔

پولیس چیف نے ملزمہ کو شاہانہ انداز میں عدالت میں پیش کیے جانے پر پولیس پارٹی کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔

گزشتہ رات کو انمول پنکی کو ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا اور آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جب افسران سے پوچھا گیا کہ بغیر ہتھکڑی کیوں پیش کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خاتون ہو یا کوئی بھی ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے ہیں جس میں سندھ کنٹرول نارکوٹکس ایکٹ لگائی گئی ہے دوسری ایف آئی آر سندھ آرمز ایکٹ کے تحت غیرقانونی اسلحے کی درج ہوئی ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں