کراچی: سیشن عدالت نے انمول پنکی کے سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں اور کہا درخواست گزار ملزمہ کےاہم سہولت کار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں انمول عرف پنکی کیس کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا، عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحقیقات کے مطابق درخواست گزار ملزمہ انمول کےاہم سہولت کار ہیں۔
ہولیس نے عدالت کو بتایا کہ سہولت کارسہیل اور ذیشان انمول پنکی کی بلیک منی وائٹ کرتے ہیں، پنکی کے اکاؤنٹ فریز ہونے کے بعد سمیر کی مدد سے ٹرانزیکشن کی جاتی تھی جبکہ پنکی سہیل، سمیر اور ذیشان الرحمان کے اکاؤنٹ سے جائیداد خریدتی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اکاؤنٹس سے منشیات اور خام مال کی پیمنٹ کی جاتی تھی، ملزمہ انمول پنکی کا چھوٹا بھائی ناصر سال 2016 میں سمیر کے پاس ملازم تھا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم سمیر سے سہیل الرحمان اور ذیشان کا کوئی تعلق نہیں، ہم نےاس ایف آئی آر کے مطابق ہی درخواست ضمانت دائرکی ہے، عدالت میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزامات نئے نہیں ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کےخلاف تاحال تفتیش جاری ہے، ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی قائم کیا جائے گا۔


