بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

سابق برطانوی وزیر کے قتل کی تفتیش، سال قبل چوری کی کوشش کا مقدمہ کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (08 اگست 2026): برطانیہ میں 78 سالہ سابق وزیر این وڈیکمب کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں چوری کی ایک کوشش کا مقدمہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے جمعے کے روز بتایا کہ گزشتہ سال لندن میں چوری کی ایک کوشش کی اطلاع رپورٹ ہوئی تھی، جس کی تحقیقات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، اور یہ تحقیقات سابق حکومتی وزیر این وڈیکمب کے قتل کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔این وڈیکمب برطانیہ

روئٹرز کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کو اپریل 2025 میں گریٹر لندن کے علاقے میں واقع ایک پتے پر چوری کی کوشش کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے لندن کی انسدادِ دہشت گردی پولیس کی معاونت سے تحقیقات کیں، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور بعد ازاں یہ تحقیقات بند کر دی گئی تھیں۔

انسدادِ دہشت گردی پولیس کی سینئر قومی رابطہ کار وِکی ایونز نے کہا ’’چوری کی کوشش کے اس کیس کی ازسرنو تحقیقات میں پولیس کو ایک ایسا پہلو ملا ہے جو پہلے سامنے نہیں آیا تھا، نہ ہی اس پر کام کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ پہلو متعلقہ ہو سکتا ہے۔


سابق برطانوی وزیر این وڈیکمب کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت


لندن پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں کہ دونوں مقدمات کے درمیان ممکنہ طور پر کیا تعلق ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 78 سالہ وڈیکمب، نائجل فراج کی جماعت ’ریفارم یو کے‘ کی ایک نمایاں شخصیت تھیں۔ وہ 9 جولائی کو جنوب مغربی انگلینڈ کے ایک دیہی علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، جب کہ اس سے ایک روز قبل ان پر حملہ کیا گیا تھا۔

برطانوی استغاثہ نے 20 جولائی کو 28 سالہ جوشوا کیری پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ قتل کے محرکات، جن میں کسی ممکنہ سیاسی محرک کا جائزہ بھی شامل ہے، کے بارے میں اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں