ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، انا کیلی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور معاشی طور پر دباؤ میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے۔

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں۔ ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

سان ڈیاگو مسجد میں فائرنگ پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق انا کیلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات اُٹھائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں