تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

رجنی کانت کی فلم کے دوران خوفناک حادثہ، ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی

پڈوچیری : بھارت کے مقامی سنیما تھیٹر میں فلم کے دوران چھت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

بھارت کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں فلم کے دوران سنیما تھیئٹر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ہال میں موجود شائقین میں افرا تفری مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت رجنی کانت کی دیوالی پر ریلیز ہوئی فلم اننتھا 14 تھیئٹروں میں چل رہی تھی۔ پہلا شو صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوا۔ جب دوسرا شو ختم ہی ہونے والا تھا کہ اچانک چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ جس کے بعد حاضرین میں افرا تفری مچ گئی اور وہ گھبراکر بھاگنے لگے۔

رجنی کانت کی فلم اننتھا کی نمائش کے دوران سینما کی چھت گر گئی

حادثے میں کسی کو چوٹ نہیں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد ناظرین میں تو افرا تفری مچی ہی، ساتھ ہی وہاں موجود تھیٹر کے اسٹاف میں بھی خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔

کافی مشکل سے حالات کو قابو میں کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے بعد تھیئٹر کی صفائی کی گئی اور پھر اگلا شو شروع ہوا۔

Comments

- Advertisement -