نیویارک: معروف امریکی اداکارہ این ہیتھوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا ہے جو ان کے طویل ہالی ووڈ کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار نے چاندی کی کڑھائی سے مزین بیک لیس آف شولڈر لباس زیب تن کیا ہوا تھا، امریکی اداکارہ این ہیتھوے نے اپنے یادگار کرداروں، معروف ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات اور فلمی صنعت میں سراپے پر مبنی تاثر اور اداکاری کے بدلتے ہوئے معیار پر بھی گفتگو کی۔
44 سالہ امریکی اداکارہ کا اپنی 2006 کی فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ کے باوجود یہ فلم آج بھی ان کے لیے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی نہایت پرجوش انداز میں تذکرہ کیا اور کہا ایملی بلنٹ شاندار انسان ہیں، اسٹینلے بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب جبکہ میرل اسٹریپ کے بارے میں، یہ نہیں کہتی کہ میں ان کی کتنی عزت کرتی ہوں، مگر وہ حقیقتاً قابل احترام ہیں وہ ایسی شخصیت ہیں جن کی میں دل سے تعریف کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ اس فلم کا سیکوئیل یکم مئی کو ریلیز ہونے والا ہے۔ این کو کئی گزشتہ سالوں کے دوران بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔
ولیئم شیکسپیئر کہاں رہتے تھے؟ 400 سال بعد اہم انکشاف
عالمی باکس آفس پر ان کی فلموں نے مجموعی طور پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔ ان کا شمار2015 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


