ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے انشا اللہ کہہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
این ہیتھ وے کا شمار عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیرئیر میں کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
دی پرنسز ڈائریز کے ساتھ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اس کے بعد سے وہ کئی بڑی اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلموں میں نظر آئیں کیونکہ وہ رواں سال متعدد بڑی فلموں میں کام کریں گی۔
یہ پڑھیں: اداکارہ این ہیتھوے کو دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار کا اعزاز مل گیا
تاہم وہ اب ایک خوبصورت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
این نے کیریئر کا آغاز بہت چھوٹی عمر میں کیا اور وہ اس وقت 40 کی دہائی کے اوائل میں ہیں، پیپلز میگزین کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں وہ بڑھاپے کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور انہوں نے انشاء اللہ کا لفظ استعمال کیا جو سامعین کو بھا گیا۔
این ہیتھ وے نے کہا کہ بڑھاپے سے نہیں ڈرنا چاہیے میں اب 40 سال کی ہوں آپ یا تو بڑھاپے سے ڈر سکتے ہیں یا آپ جوان مرنے سے ڈر سکتے ہیں۔ میں ’انشاء اللہ‘ لمبی اور صحت مند زندگی جینا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا یہ جملہ عالمی سطح پر وائرل ہو گیا کیونکہ اداکارہ نے بولتے ہوئے انشاء اللہ بہت اتفاق سے استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تعریف کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وہ بہن این ہیں۔ ایک اور نے مزید کہا کہ وہ ان الفاظ کی طاقت کو جانتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


