ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کار حادثے میں زخمی امریکی اداکارہ کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ این ہیش کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا ہے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق این ہیش کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ایک عمارت سے ٹکرا گئی تھی۔ بعد ازاں انجن میں آگ بھڑک اٹھی جو 65 منٹ تک جھلتی رہی۔

ہالی وڈ اداکارہ کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے جبکہ آگ کی وجہ سے وہ جھلس بھی گئی ہیں۔ ڈاکٹرز نے این ہیش کے اہل خانہ کو جواب دے دیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ این ہیش کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے شاہد وہ زندہ نہ بچ سکیں۔ امریکی اداکارہ کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں