تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

معروف مصنفہ نے ‘ ادب کا نوبل انعام’ جیت لیا

اسٹاک ہوم: ادب کا نوبل انعام برائے دو ہزار بائیس کا قرعہ فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس کے نام نکل آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈش اکیڈمی میں آج ادب کے نوبل انعام پانے والے خوش نصیب کا اعلان کیا گیا، اپنی عمدہ تحریر اور جنس کے ذاتی تجربے پر مبنی سادہ ناولوں کے لیے مشہور فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس اس کا حقدار ٹہریں۔

جیوری نے متفقہ فیصلے میں کہا کہ بیاسی سالہ ایرناؤکس کو اُس جرأت اور طبی بصیرت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے ذاتی یاد داشت کی جڑوں اور اجتماعی پابندیوں سے پردہ اٹھایا۔

ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مصنفہ نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ایک عظیم ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اینی ایرناکس 1940 میں پیدا ہوئی تھی اور نارمنڈی کے چھوٹے سے قصبے یوویٹوٹ میں پرورش پائیں، جہاں ان کے والدین کا مشترکہ گروسری اسٹور اور کیفے تھا۔ ان کی تصنیف کا راستہ طویل اور مشکل ترین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیمسٹری کے نوبل انعام کا حقدار کون؟ اعلان ہوگیا

ایرناکس کی 20 سے زیادہ کتابیں جن میں سے اکثر فرانس میں کئی دہائیوں سے اسکول کی تحریریں ہیں جو جدید فرانس کی سماجی زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ سال دو ہزار بائیس کے لئے ‘نوبل پرائز ویک’ کا آغاز ہوچکا ہے اب تک میڈیسن، کیمیا اور فزکس میں کارہائے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو اس سے نوازا جاچکا ہے۔

میڈیسن کا نوبل انعام سوئیڈن کے سیونٹے بپو نے اپنے نام کیا، فزکس کا نوبل انعام مشترکہ طور پر ماہرین طبیعات ایلین اسپیکٹ، جان ایف کلوزر اور اینٹون زیلنگر کو دیا گیا۔

رواں برس کیمیا کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کیمسٹری کو ‘کلک کمیسٹری’ میں ان کی گراں قدر خدمات کے باعث دیا گیا، جن میں کیرولین آر برٹوزی، مورٹن میلڈل اور کے بیری شارپلیس شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -