جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پشاور جلسے میں عمران خان کو تحفہ دینا چاہتی تھی ۔ عینی خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پختون ماڈل عینی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور جلسے میں عمران خان سے ملاقات کر کے ان کو تحفہ دینا چاہتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل عینی خان نے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سیاست کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں،تاہم میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو بہت پسند کرتی ہوں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور جلسے میں جانے کے پیچھے کوئی سازش نہیں بلکہ جانے کا مقصد عمران خان سے ملاقات اور ان کو تحفہ دینا تھا، مگر بدقسمتی سے جلسہ گاہ پہنچنے پر پہلے تو تحریک انصاف کے کارکنان نے میرے ساتھ تصاویر بنوائیں بعد ازاں غیراخلاقی حرکات اور جملے کسنےشروع کردیئے، جس کے بعد مجبوراً جلسہ گاہ سے روانہ ہونا پڑا، تاہم اس طرح کے رویے کی مجھے کی بالکل توقع نہیں تھی۔

- Advertisement -

ماڈل کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات قابل افسوس ہیں، اگر جلسوں میں خواتین کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے رہے تو خواتین کارکنان شرکت نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے جلسہ میں اداکارہ عینی خان سے کارکنان کی بد سلوکی

واضح رہے 09 مئی کو پشاور جلسے کے درمیان تحریک انصاف کے جلسے میں داخلے کے بعد عینی خان کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان نے ناروا رویہ اختیار کیا تھا۔

پشاور واقعے کے بعد اداکارہ نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ کیا سیاسی جماعت کے لیڈر کا پرستار ہونا جرم ہے؟‘‘

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کی جانب سے پشاور جلسے پر موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مخالفین کی جانب سے خاتون کو بھیجا گیا ہے تا کہ تحریک انصاف کو بدنام کیا جاسکے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں