تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کالعدم ٹی ایل پی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے لاہور میں کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

‏ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی رہنماؤں نے لاہور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا ‏اعلان کر دیا۔ یہ اعلان مولاناقاضی محمود اعوان سمیت کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ارکان نےکیا۔

مولاناقاضی محمود اعوان نےکہا کہ قرارداد پیش ہوگئی ہےاس لیےاحتجاج ختم کر دیں، کارکنوں سے ‏گزارش ہے سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور کرلی ‏گئی ہے

قرارداد کے اہم نکات

یہ ایوان فرانسیسی میگزین کی جانب سےنبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتاہے۔

فرانسیسی صدر کی گستاخی کرنیوالے عناصر کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے، قرارداد

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مسئلے پر بحث کی جائے۔

یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔

تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔

اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمزپر اٹھایا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت ‏اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ‏ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا ‏گیا ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی ‏گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

قرارداد میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی ‏بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات ‏کا تعین کیاجائے۔

Comments

- Advertisement -