تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سیلاب متاثرین کیلیے 50 کروڑ ڈالر کی عالمی امداد کا اعلان

وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں ورلڈبینک، ایشائی ترقیاتی بینک، عالمی مالیاتی اداروں، عالمی ڈونرز سمیت چین، امریکا اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں،عالمی ادارہ صحت کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔ ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے 350 ملین ڈالر کی فوری امداد سے متعلق آگاہ کیا۔

ورلڈبینک 50 ملین ڈالر امداد رواں ہفتےکےآخر تک مکمل طور پر فراہم کر دےگا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے 110 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

اےڈی بی نے 20 ملین ڈالر اور یوکے ایڈ نے 1.5ملین پاؤنڈ کی کی فوری امداد کرے گا۔ یوکے ایڈ کی جانب سے وسط اور طویل مدتی منصوبوں کیلئے38ملین پاؤنڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں و تنظیموں کی مدد کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں سیلاب متاثرین کے ریسکیواوربحالی کیلئےوسائل بروئےکار لا رہےہیں حکومت نےمشکل معاشی صورتحال کے باوجود فلڈریلیف پروگرام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پرسیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے آپریشن کررہی ہے حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر کام کرےگی۔

Comments

- Advertisement -