The news is by your side.

Advertisement

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والو کیلیے اضافی الاؤنس کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے لیے اضافی الاؤنس کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ایوان میں موجودتمام ارکان کاشکریہ اداکرتاہوں، کوروناوباکےباعث پہلی باراجلاس اسمبلی سے باہر ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا و باٹڈی دل کےحملےکے دوران ٹیم نےایمانداری سےکام کیا، پنجاب میں5لاکھ سےزائدکوروناٹیسٹ کرچکےہیں جب کہ صوبے میں 9ہزار سے زائد بیڈز میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کےخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو اضافہ الاؤنس دیاجائے گا، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 2ارب روپےکےفنڈزجاری کیے، کورونا اور ٹڈی دل کے دوران 25اضلاع وتحصیلوں میں خودگیا، ٹیم سےکہابجٹ میں کوئی ہیرپھیرنہ ہوصحیح اعدادوشمارپرمشتمل ہو، کورونا سے بچاؤ سے متعلق آئندہ سال کیلئے106 ارب مختص کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بجٹ پر ایوان میں وضاحتی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی تو اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو تقریرکے دوران مداخلت سے روک دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں