تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

دوسری شادی کیلئے بلا استثنیٰ قرض کا اعلان

بغداد : بینک نے دوسری شادی کے خواہش مند ملازمین کو 1 کروڑ دینار قرض دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عراق میں خراب معاشی حالات کے باعث نوجوان ملک سے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی شرح  میں 70 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ان میں بھی 35 سال سے زائد عمر کی خواتین زیادہ ہیں

اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے عراقی بینک نے دوسری شادی کو فروغ دینے کی مہم شروع کی ہے، عراقی بینک نے اعلان کیا ہے کہ جو ملازم عقد ثانی کرے گا اسے بلا استثنیٰ ایک کروڑ دینار بطور قرض فراہم کیے جائیں گے لیکن یہ پیشکش پہلی شادی میں قرض نہ لینے سے مشروط ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم ایسے ملازمین کو بطور قرض دی جائے گی جن کی ملازمت کو دو سال ہوگئے ہوں اور وہ باقاعدہ بینک کے ملازم ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں شرح میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس پر قابو پانے کےلیے بینک کی جانب سے قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں کنواری معمر خواتین کی اصطلاح ایسی عورتوں کےلیے استعمال کی جاتی ہے جن کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور ان کی شادی نہ ہوئی ہو۔

Comments

- Advertisement -