تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن(فلائی دبئی) نے بھارت سے اماراتی رہائشی ویزا ہولڈرز کو وطن واپس لانے کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ اماراتی رہائشیوں کو یو اے ای لانے کے لیے بھارت کے 9 میں پروازیں آپریٹ کریں گے جن میں احمد آباد، بنگلورو، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، کوزیکود، ممبئی اور تھیرم تھاپرن شامل ہیں۔ مذکورہ شہروں سے ‘یو اے ای’ کے رہائشی واپس لائے جائیں گے۔

flydubai

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ امارات کے رہائشیوں کے پاس دبئی سے جاری کردہ کارآمد ویزا ہونا ضروری ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کرنے کے اہل قرار پائیں گے۔

سفر کے لیے بنیادی شرائط

بھارت سے متحدہ عرب امارات آنے والے اماراتی رہائشیوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے، جبکہ دوسری ڈوز کے بعد 14 دن کا گزرنا بھی شرط ہے، ویکسینیشن کارڈ یو اے ای کے متعلقہ اداروں سے منظورہ شدہ ہونا چاہیے۔

وہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ اہل ہوگی جو 48 گھنٹے کے اندر اندر کرائی گئی ہو۔ پرواز کے اڑان بھرنے سے 4 گھنٹے قبل ایک ریپڈ پی سی آر کورونا ٹیسٹ بھی ہوگا۔

بڑی خوشخبری: پروازوں کی بحالی کا اعلان

مسافروں کو امارات کے متعلقہ ادارے میں آن لائن مطلوبہ دستاویزات جمع کرنا ہوں گی۔12 سال سے کم عمر بچوں پر کورونا ٹیسٹ اور ویکسین کی شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -