اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

(23 مارچ 2026): وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران جنگ کے تناظر میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت بلوچستاسن نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مارچ تک کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی سطح پر کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بلوچستان حکومت صورتحال کا مسلسل اور باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ حالات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل بر وقت طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ والدین چھٹیوں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں معاونت کریں۔ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیلیے اقدامات کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں