تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

متحدہ عرب امارات میں چھٹیوں کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (ایم او ایچ آر ای) نے آٹھ اکتوبر بروز ہفتے کو 12 ربیع الاول چودہ سو چوالیس ہجری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پرنجی شعبے کے لیے تنخواہ کے ساتھ تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت وفاقی سپریم کونسل کے معزز اراکین اور امارات کے حکمرانوں کی جانب سے شہریوں کو بابرکت دن کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ادھر پاکستان میں عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی، اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ ہوگی اور 12 ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 9 اکتوبر کو ہو گی۔

Comments

- Advertisement -